ترکی اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم کو 75 ارب ڈالر تک بڑھایا جائیگا،ترک وزیر تجارت

اتوار 21 اپریل 2019 10:55

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ترک وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم 75 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کی روشنی میں امریکی وزیر تجارت کے ساتھ مشترکہ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکا میں مذاکرات کے حوالے سے اپنے جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر تجارت ولبر روز، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اعلیٰ جیرڈ کوشنر کے ساتھ مذاکرات کافی فائدہ مند رہے، ترکی امریکا بزنس کونسل اورترکش۔

امریکن کونسل کے زیر اہتمام 37ویں مشترکہ کانفرنس میں ترک امریکن آجروں کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا ہے۔نہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کے 20.7 ارب ڈالر ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مطابقت طے پانے والے 75 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے حصول کے ہدف تک پہنچنے کے لیے متعلقہ امور کو سرعت دی جائے گی۔