القدس میں اسرائیلی حکام نے فٹ بال گرائونڈ بند کر دیا، فلسطینی ٹیم کے داخلے پر پابندی

اتوار 21 اپریل 2019 10:55

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فٹ بال گرائونڈ بند کرنے کے بعد القدس کی مقامی فلسطینی فٹ بال ٹیم کو وہاں جانیسے روک دیا۔

(جاری ہے)

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے القدس کے صفافا فٹ بال گرائونڈ میں القدس کی فلسطینی ٹیم کو کھیل کے مقابلے کے انعقاد سے روک دیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ القدس کی یوتھ فٹ بال ٹیم کو گرائونڈ میں داخلے سے روکنے کا حکم داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کے حکم پر کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے یوم اسیران کے موقع پر بیت صفافا گرائونڈ میں کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :