ایسٹر کے موقعہ پر ایک ہی شہر میں 6دھماکے،125افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ایسٹر کے موقعہ 3ہوٹلوں اور 3گرجا گھروں میں دھماکے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار اپریل 11:07

ایسٹر کے موقعہ پر ایک ہی شہر میں 6دھماکے،125افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی
کولمبو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے 3ہوٹلوں اور 3گرجا گھروں میں 6دھماکے ہوائے ہیں۔ تفیلات کیمطابق یہ دھماکے اس وقت ہوے جب عیسائی برادری اپنا اہم مذہبی تہوار ایسٹرمنا رہے تھے۔ اس افسوس ناک واقعہ میں 125سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 250سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوچیکا ڈے، سینٹ سبسٹن اور بیتیوکولا چرچز میں دھماکے ہوئے ہیں اور شانگر ی اور سینمئین گراؤنڈ ہوٹلزمیں دھماکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکن پولیس کے مطابق دھماکوں میں 125افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دہشت گرد میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں جبکہ پورے شہر مین سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکے خودکش تھے ریموٹ کنٹرول تھے۔ یہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب عیسائی برادری اپنا مذہبی تہوار ایسٹر منا رہی تھی۔ ان دھماکوں میں دہشت گردوں نے عیسائی برادری کو نشانہ بنایا ہے۔