عراق دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، اسپیکر محمد الحلبوسی

عراق کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں،تقریب سے خطاب

اتوار 21 اپریل 2019 12:05

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) عراق کی پارلیمان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے کہا ہے کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات دارالحکومت بغداد میں عراق کے ہمسایہ ممالک کی پارلیمانوں کے سربراہوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں نے کہا کہ عراق کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ان کی ترقی پر انحصار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :