پاکستان کی سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں، ہوٹلز میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت

سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اتوار 21 اپریل 2019 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں، ہوٹلز میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کولمبو، باٹی کوالا میں دھماکے اور حملے، کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سری لنکا میں تمام تر صورتحال پر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سری لنکا میں مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔