Live Updates

سیف اللہ نیازی کی سری لنکا دھماکوں کی شدید مذمت

سری لنکا دھماکوں میں معصوم قیمتی جانوں کے ضائع ہو نے پر دکھی ہیں، بیان

اتوار 21 اپریل 2019 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے سری لنکا دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا دھماکوں میں معصوم قیمتی جانوں کے ضائع ہو نے پر دکھی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مصیبت اور غم کی اس گھڑی میں سر لنکا کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کو اس خطے میں پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس خطے کے تمام ملک اور عوام دہشت گردی کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات