شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ انگلینڈ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل

لیگ سپنر ہیپٹائٹس کے مرض میں مبتلا نکلے ،ورلڈ کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار اپریل 13:01

شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ انگلینڈ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ سپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا، رپورٹ درست نہ آئی تو شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائیگی،ذرائع کے مطابق لیگ سپنر ہیپٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس مثبت آئی ہے، شاداب خان کو 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، شاداب خان دورہ انگلینڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، امید ہے لیگ سپنر ورلڈکپ سے پہلے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے لیگ سپنر یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ بنالیا گیا ہے ۔واضح رہے 5 ٹیسٹ، 34 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ سپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔