Live Updates

وزیراعظم عمرن خان نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے

ہم دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 13:38

وزیراعظم عمرن خان نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے دھماکوں کی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 6دھماکوں میں 165افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے اور سری لنکا میں موجود پاکستانیوں کی ہر ممکن کوشش کرنے کے لی تیار ہے۔

دفترِ خارجہ نے بھی سریلنکا مین ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ اتوار کی صبح سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے 3ہوٹلوں اور 3گرجا گھروں میں 6دھماکے ہوائے۔ تفیلات کیمطابق یہ دھماکے اس وقت ہوے جب عیسائی برادری اپنا اہم مذہبی تہوار ایسٹرمنا رہے تھے۔ اس افسوس ناک واقعہ میں 125سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 250سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوچیکا ڈے، سینٹ سبسٹن اور بیتیوکولا چرچز میں دھماکے ہوئے ہیں اور شانگر ی اور سینمئین گراؤنڈ ہوٹلزمیں دھماکے ہوئے ہیں۔ سری لنکن پولیس کے مطابق دھماکوں میں 125افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دہشت گرد میںزخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں جبکہ پورے شہر مین سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکے خودکش تھے ریموٹ کنٹرول تھے۔ یہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب عیسائی برادری اپنا مذہبی تہوار ایسٹر منا رہی تھی۔ ان دھماکوں میں دہشت گردوں نے عیسائی برادری کو نشانہ بنایا ہے۔                                                                                                                                                                                       
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات