بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو مبینہ دہشت گردی سے جوڑنا چاہتا ہے

بھارت نے دہشت گردی کا الزام لگا کر تجارتی روٹ یکطرفہ طور پہ بند کیا ہے، دفترِ خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 13:41

بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو مبینہ دہشت گردی سے جوڑنا چاہتا ہے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) بھارت کی جانب سے کشمیر کی طرف سے پاکستان کو آنے والا تجارتی روٹ بندکیے جانے پر پاکستان دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت جھوٹا پروپگنڈہ کر رہا ہے اور اس کام کے لیے مبینہ دہشت گردی کے واقعے کواستعمال کر رہا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کو مبینہ دہشت گردی سے جوڑنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف تجارتی روٹ کو بند کر دیا ہے اور بھارت نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان اس راستے کو سمگلنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بھارت کی جانب سے اس الزام کے جوا ب میں پاکستان دفترِ کارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح جھوٹا پروپگنڈہ کر رہا ہے اور بھارت ایسے اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہمیشہ سے جھوٹا پروپگنڈہ کرتا آیا ہے۔ 26,27فروری کو بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان ہونے والی ڈاگ فائٹ کے حوالے سے بھی بھارت جھوٹ پہ جھوٹ بول رہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا ایف 16طیارہ مار گرایا حالانکہ پاکستان ثابت کر چکا ہے کہ پاکساتن کا کوئی ایف16طیارہ نہیں گرا۔ اب بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آواز کو بھی دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :