Live Updates

صدر نے چار کروڑ روپے سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے

جمع کرائے گئے تحائف کی کل مالیت چار کروڑ سات لاکھ 48 ہزار 708 روپے ہے، رپورٹ

اتوار 21 اپریل 2019 14:05

صدر نے چار کروڑ روپے سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلخانہ کو دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرادیئے ۔ تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی کی جانب سے تحفے میں ملنے والی ایک تسبیح، ایک پین، ایک گھڑی، ایک انگوٹھی اور دو پروفیومز جبکہ صدر کی اہلیہ مسز ثمینہ علوی نے ایک نیکلس، ایک انگوٹھی، ایک بریسلٹ اور بالیوں کا جوڑا جمع کرایا ۔

(جاری ہے)

عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ایک گھڑی، بہو صادقہ عواب علوی نے رولکس کی ایک گھڑی اور بیٹی نائمہ علوی نے بھی ایک گھڑی قومی توشے خانے میں جمع کرائی ۔صدرعارف علوی اوران کے خاندان کے افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تحائف کی کل مالیت چار کروڑ سات لاکھ 48 ہزار 708 روپے ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کو بھی قومی خزانے میں جمع کرادیا تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیرخزانہ اسدعمر نے بھی دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے مہنگے تحائف کو سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات