Live Updates

بدعنوانی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر سزا سے بچ نہیں پائیں گے، ندیم افضل چن

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تجربہ کار اور منجھی ہوئی سیاست دان ہیں مؤثر طریقے سے عوام کی خدمت کریں گی،وزیر اعظم پنجاب کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کررہے ہیں اور اس پر بھی دانشمندانہ فیصلہ کریں گے،انٹرویو

اتوار 21 اپریل 2019 14:05

بدعنوانی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر سزا سے بچ نہیں پائیں گے، ندیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر سزا سے بچ نہیں پائیں گے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تجربہ کار اور منجھی ہوئی سیاست دان ہیں مؤثر طریقے سے عوام کی خدمت کریں گی،وزیر اعظم پنجاب کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کررہے ہیں اور اس پر بھی دانشمندانہ فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وا شگاف طور پر اعلان کیا کہ اگر وزراء اپنے قلمدانوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزارت اطلاعات ونشریات کے لئے وزیراعظم کی نئی مقرر کی گئی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تجربہ کار اور منجھی ہوئی سیاست دان ہیں جو مؤثر طریقے سے عوام کی خدمت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں نئے آنے والوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک کی بہتری کے لئے مخلصانہ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پنجاب کے وزیراعلیٰ اور اس کی کابینہ کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کررہے ہیں اور اس پر دانشمندانہ فیصلہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات