پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کی دوران پرواز ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی

اتوار اپریل 14:30

پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کی دوران پرواز ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دوران پرواز طیارے کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں معمولی فنی خرابی پیدا ہوئی تھی، کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں ڈیڑھ سو مسافر اور عملہ سوار تھا جبکہ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کو واقعے کی اطلاع کر دی تھی، تاہم طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔