Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے طلباء کا دل جیت لیا، طلباء کی نعرے بازی پر انکا ساتھ دے دیا

خطاب کے دوران طلباء نے ہسپتالوں کی حالت خراب ہونے کے نعرے لگائے تو وزیراعظم نے ان کا ساتھ دیا، طلباء کا وزیراعظم کو تالیاں بجا کر خراجِ تحسین

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 14:33

وزیراعظم عمران خان نے طلباء کا دل جیت لیا، طلباء کی نعرے بازی پر انکا ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کے دورے کے دوران کے دوران جب وہ ہاؤسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے تو کچھ طلباء نے نعرے لگانے شروع کر دیے کہ بلوچستان میں ہسپتالوں کی حالت خراب ہے تو عمران خان نے انہیں روکنے کے لیے آگے بڑھنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو روک دیا اور کہا کہ ہاں میں جانتا ہوں بلوچستان کے ہسپتالوں کی حالت خراب ہے، میں اسی لیے بار بار بلوچستان آ رہا ہوں تا کہ ان کو ٹھیک کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ طلباء ہی ہیں جنہوں نے ان مسائل کے حل کے لیے کاوشیں کرنی ہیں اور ہم آپ کے ساتھ ہیں جس پر طلباء نے نعرے بازی بند کر کے تالیاں بجا کر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ عمران خان نے کہا کہ آپ طلباء سرکاری نوکریوں کا انتظار کرنے کی بجائے آپنے کاروبار شروع کریں، جب نوکریاں آئیں تو وہ بھی آپ کے لیے ہوں گی لیکن ہاؤسنگ سکیم میں انجینئیرنگ سٹوڈنٹس چھوٹے کاروبار شروع کریں تا کہ وہ آگے جا سکیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے حالات خراب ہیں ہم اسے بہتر بنا رہے ہیں اور یہ ملک ضرور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 1لاکھ50ہزار گھروں کا اعلان کیا ہے اور ہم یہاں پر مچھلی پکڑنے والے مچھیروں کو ان گھروں میں سب سے زیادہ حصہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم اسے آگے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ طلباء اس ملک کا مستقبل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات