سری لنکا میں کلیساؤں اور ہوٹلوں میں بم دھماکوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک

اتوار 21 اپریل 2019 14:50

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) سری لنکا میں اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر مختلف گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت کولمبو سمیت تین مختلف مقامات پر گرجا گھروں میں یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں مسیحی باشندوں کی بڑی تعداد ایسٹر کی عبادات میں مصروف تھی۔ سری لنکا کی پولیس نے تین بڑے ہوٹلوں میں دھماکوں کی بھی تصدیق کی ہے، جن میں ملکی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب ہی واقع سینامون گرینڈ ہوٹل بھی شامل ہے۔ فی الحال ان دھماکوں کے محرکات اور ان کے پس پردہ عناصر سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔