فرانسیسی صدرکی مقبولیت بدستور کم

اتوار 21 اپریل 2019 14:50

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) فرانس میں نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل میں آتشزدگی کے بعد کرائے گئے ایک عوامی جائزے میں صدر ایمانوئل ماکروں کی عوامی مقبولیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ بدستور کم ہے۔ ایمانوئل ماکروں متعدد سیاسی مسائل سمیت عوامی مظاہروں میں گھرے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو شائع ہونے والے ایک عوامی جائزے کے نتائج کے مطابق فقط 29 فیصد فرانسیسی شہریوں نے ماکروں کے دور صدارت کو تسلی بخش قرار دیا جب کہ 69 فیصد عوام نے اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل میں آتشزدگی کے بعد ماکروں نے قوم سے خطاب کیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ شاید اس خطاب کے بعد ان کی عوامی مقبولیت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پانچ سال کے اندر اندر نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :