جنوبی یمن میں شدید جھڑپوں میں 85 افراد مارے گئے

اتوار 21 اپریل 2019 14:50

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) یمنی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے ضالع میں فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 85 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے لڑائی کے بعد باغیوں نے اس صوبے میں ایک ضلع پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ یمن میں مارچ 2015ء سے حوثی باغیوں اور صدر منصور ہادی کی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :