یوکرین میں صدارتی انتخابات کا دوسرے مرحلے لے لئے پولنگ

اتوار 21 اپریل 2019 14:50

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) یوکرین میں صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس مرحلے میں صدر پیٹرو پوروشینکو کے مدمقابل مذاحیہ ٹی وی اداکار وولودیمیر سیلِنسکی ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی جائزوں کے مطابق کرپشن کے الزامات اور خراب اقتصادیات کے تناظر میں صدر پوروشینکو اپنے حریف سے کچھ پیچھے دکھائی دیتے ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق ممکنہ طور پر یہ الیکشن سیلِنسکی جیت جائیں گے۔ اس الیکشن کے لیے انتخابی مہم کے دوران حریف امیدواروں نے ایک دوسرے پر انتہائی سخت تنقید کی تھی۔