سری لنکا کے شہر کولمبو میں مزید دو دھماکے، دھماکوں کی تعداد 8 ہو گئی

حالیہ دھماکوں میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 14:52

سری لنکا کے شہر کولمبو میں مزید دو دھماکے، دھماکوں کی تعداد 8 ہو گئی
کولمبو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-) سری لنکا کے شہر کولمبو میں مزید 2 دھماکے ہوئے ہیں جن میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔یاد رہے کہ آج ایسٹر کے موقعہ پر کولمبو میں 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں مجموعی طور پے 6 دھماکے ہوئے تھے جن میں 150 کے قریب لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ اتور کی صبح سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے 3ہوٹلوں اور 3گرجا گھروں میں 6دھماکے ہوائے تھے۔

(جاری ہے)

تفیلات کیمطابق یہ دھماکے اس وقت ہوے جب عیسائیبرادری اپنا اہم مذہبی تہوار ایسٹرمنا رہے تھے۔ اس افسوس ناک واقعہ میں150سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 250سے زائد افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوچیکا ڈے، سینٹ سبسٹن اور بیتیوکولا چرچز میں دھماکے ہوئے ہیں اور شانگر ی اور سینمئین گراؤنڈ ہوٹلزمیں دھماکے ہوئے ہیں۔اب مزید 2 دھماکے ہوئے ہیں اور مجموعی طور پہ دھماکوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔  ملک کے وزیر داخلہ کا  شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :