شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒکی 81ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 21 اپریل 2019 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 81ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔حضرت علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب د یئے گئے جن میں شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاعر مشرق علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938 کو انتقال کر گئے۔فلسفیانہ اور مفکرانہ سوچ، دور اندیشی جیسی خصوصیات نے اقبال کی شاعری کو عارفانہ مقام بخشا، دانشورانہ فکر نے اقبال کی شاعری کو اس طرح نکھارا جس کی نظیر نہیں ملتی۔اقبال کی شاعری نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونکی۔ زبورعجم، ارمغان حجاز، شکوہ، جواب شکوہ اور بال جبریل نے ادب کو ایک نیا دوام عنایت کیا۔

متعلقہ عنوان :