Live Updates

رمضان پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 309 رمضان بازار ،2 ہزار کے قریب دسترخوان کا اہتمام کیا جائیگا‘ سید سعید الحسن شاہ

ماضی کے مقابلے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جائیگی،کوتاہی پر باز پرس ہو گی‘ صوبائی وزیر اوقاف

اتوار 21 اپریل 2019 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وز یر اعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج 2019 کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں 309 رمضان بازار لگائے جائیں گے،رمضان المبارک میں 2 ہزار کے قریب دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا،ماضی کے مقابلے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جائے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی۔ اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر حکومت نے رمضان المبارک میں صوبہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم اقدامات پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کااہم ا مشن ہے، ان مقا صد کیلئے ہر قسم کے ضروری ا قدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔

ایسے تمام ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کا موقع پر سخت احتساب کرنا ہو گا جو اس مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی۔ اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ اگر اس دوران کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئیں تو سخت باز پرس ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ا ن رمضان بازاروں میں اپنے فرائض کے لئے میدان عمل میں آجائیں اور باقاعدگی سے تمام دکانداروں کے باٹوں کے اوزان و پیمائش پر سختی سے چیکنگ کا عمل شروع کریں جہاں کہیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی بے ایمانی پائی جائے تو متعلقہ دکاندار کے خلاف موقع پر فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔ ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔

سحر و افطارکیلئے صوبہ بھر میں دسترخوان لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی اور ان زرعی فیئر پرائس شاپس پر دالیں اور سبزیاں مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورد و نوش سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں گے۔

رمضان بازاروں میںسکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور کسی چیز کی قلت کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیئے۔ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں نمایاں طور پر آویزاں ہونگے اور عوام کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پرائس بورڈ لگائے جائیں گے۔ گرمی کے پیش نظر رمضان بازاروں میں خرایداروں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور پارکنگ کا بھی مناسب انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کا رجحان دیکھنے میں آنا شروع ہو گیاہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات