حکومت عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی‘ رفاقت علی گیلانی

غازی میڈیکل کالج میں راجن پور ،ڈی جی خان کے طلبہ کیلئے 5نشستوں کا کوٹہ مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ وزیر اعلیٰ کے سیاسی معاون

اتوار 21 اپریل 2019 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امور رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تمام محکموں میں اصلاحتی عمل کو مذید تیز کرنے اور اس کے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصو صی تعلیم، صحت اور دیگر اداروں کے دورے کریں گے تاکہ عوام کی سہولت کیلئے صحت اور تعلیم کے اداروں کو خوب سے خوب تر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کو اناج گھر بنانے کے لئے گندم خریداری مہم کیلئے بھی وزراء اور دیگر نمائندے گندم خریداری مراکز کے دورے کریںگے۔حکومت عو ام کی خدمت کو اپنا شعار بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈ یرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے طلبہ کے لئے 5نشستوں کا کوٹہ مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔