ڈی پی او میانوالی کا اچانک چھاپہ‘تین ملازمین کے خلاف کارروائی کی سفارش

اتوار 21 اپریل 2019 15:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) سرگودھا ریجن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی ممتاز احمد دیو نے اچانک چیکنگ کے دوران روڈ پر 3 ملازمین کو اختیارات کا جائز استعمال کرتے ہوئے پکڑ ان کے خلاف کاروائی کی سفارش کر دی۔زرائع کے مطابق ڈی پی او نے چیک کیا تو پٹرولنگ پولیس کے ASI لیاقت رسول، کنسٹیبل محمد آصف 7240،کنسٹیبل فضل عظیم 6568 اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چک نمبر 4DB کے قریب MMروڈ پر ناکہ لگا کر غیرقانونی چیکنگ کر تے ہوئے آئل ٹینکرز اور ٹریلوں کا چالان کرکے ان کو کیے جانے والا جرمانہ نقد وصول کررہے تھے اور ڈرائیوروں سے چالان رسید بھی خود جمع کررہے تھے اور ڈرائیوروں کو بلاوجہ تنگ کررہے تھے۔

ڈی پی او میانوالی نے پٹرولنگ پولیس کیASIلیاقت رسول اور انکی پوری ٹیم کے خلاف پٹرولنگ پولیس کے افسران کو ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے تمام ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ بیجا اور بلاوجہ عوام کو ہرگز پریشان نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے پولیس افسران جن کی وجہ سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہو اور وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کریں گے تو ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اگر کوئی آئل ٹینکر، ٹریلر یا کوئی بھی چھوٹی بڑی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرئے توصرف ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔انہوں نے شہریوں کو پیغام دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ کوئی پٹرولنگ پولیس یا ٹریفک وارڈنز ان کو ناجائزطورپر تنگ نہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :