سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 5پاکستانی خواتین بھی زخمی

خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، پاکستان ہائی کمشن نے پاکستایوں کی مدد کے لیے فون نمبر جاری کر دیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 15:35

سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 5پاکستانی خواتین بھی زخمی
کولمبو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8دھماکوں میں 158افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 250سے زائد افراد زخمی ہیں۔ انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں5پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، شریں مزاری نے ٹویٹر پیغام میں بتایاکہ وہ پاکستانی 5پاکستانی خواتین جو کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایک ہوٹل میں موجود تھیں وہ بھی زخمی ہو گئی ہیں۔

انہوں نے سری لنکا مین موجود پاکستانی ایمبیسی کا پیغام بھی شئیر کیا جس مین ہائی کمشن نے سری لنکا مین موجود پاکستانیوں کی مدد کے لیے 3نمبرز دیے ہین کہ پاکستانی کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ان نمبروں 0112055681,0112055682اور 0767773750پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج ایسٹر کے موقعہ پر کولمبو میں 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں مجموعی طور پے 6 دھماکے ہوئے تھے جن میں 200 کے قریب لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ اتور کی صبح سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے 3ہوٹلوں اور 3گرجا گھروں میں 6دھماکے ہوائے تھے اور اس کے بعد دو مزید دھماکے ہوئے ۔تفیلات کیمطابق یہ دھماکے اس وقت ہوے جب عیسائیبرادری اپنا اہم مذہبی تہوار ایسٹرمنا رہے تھے۔ اس افسوس ناک واقعہ میں150سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 250سے زائد افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوچیکا ڈے، سینٹ سبسٹن اور بیتیوکولا چرچز میں دھماکے ہوئے ہیں اور شانگر ی اور سینمئین گراؤنڈ ہوٹلزمیں دھماکے ہوئے ہیں۔

اب مزید 2 دھماکے ہوئے ہیں اور مجموعی طور پہ دھماکوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ ملک کے وزیر داخلہ کا شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اب خبر آئی ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں5پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، شریں مزاری نے ٹویٹر پیغام میں بتایاکہ وہ پاکستانی 5پاکستانی خواتین جو کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایک ہوٹل میں موجود تھیں وہ بھی زخمی ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :