Live Updates

یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں،آپ اپنی نالائقی کی وجہ سے ہارے ‘ مریم اورنگزیب

آپ کی حکومت اس قابل نہیں کہ اسے گرایا جائے، آپ کی حکومت ہر لحاظ سے گری ہوئی حکومت ہے‘ مرکزی ترجمان (ن) لیگ

اتوار 21 اپریل 2019 17:05

یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں،آپ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں،آج پھر شہباز شریف کے گھروں کے منصوبے کو بلوچستان تک پہنچانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،عمران صاحب آپ کی زبان، نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آپ کی حکومت کبھی کھڑی نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے۔ آپ کی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی کوئی گرائے گا۔چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی چاہیے، روزگاراور گھر چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سب کو جیلوں میں ڈال دیں لیکن لوگوں کو روٹی دیں ، پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکریاں دیں۔

(جاری ہے)

خان صاحب گزشتہ بیس سال سے آپ قوم کو صرف مسائل بتا رہے ہیں لیکن آپ اتنے نالائق ہیں کہ نو ماہ میں ان میں سے ایک بھی مسئلہ کے حل تو کیا طریقہ بھی نہیں بتا سکے۔ جس کپتان کے پاس کرائے کی ٹیم ہو، نہ کوئی وژن، پالیسی اور نہ ہی پلاننگ ہو وہ صرف شور مچا سکتا ہے۔ عمران خان نے تقریر کے شروع میں کہاکی میں بتائوں گا قرض کیسے ختم ہوگا، تقریر کے آخر تک پھر اس کا ذکر نہیں کیا۔

گزشتہ دس ماہ میں آپ کے دور میں جس رفتار اور مقدار میں لوٹ مار ہوئی ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 72 سالوں میں کسی نے ملک کو اتنا نہیں ڈبویا، اتنا نہیں نقصان نہیں پہنچایا، پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم نہیں کیا جو آپ نے نو مہینے میں اس ملک اور لوگوں کے ساتھ کیا ہے۔عمران خان صاحب ملکی قرضہ 11000 میگاواٹ بجلی، 1800 کلو میٹر موٹر وے ،سی پیک، صحت و تعلیم کے منصوبے لگانے اور دہشت گردی ختم کرنے میں لگے۔

عمران صاحب کی حکومت کے صرف نو مہینوں میں ملکی قرضہ 30ہزار ارب ہو گیا ہے،عمران صاحب آپ جو یومیہ اتنا قرض لے رہے ہیںوہ کس کی جیب میں جا رہا ہے۔عمران صاحب جن کو چور کہہ رہے ہیں ان کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی آپ کی حکومت کے نوماہ میں دس فیصد ہے،عمران صاحب جن کو چور کہ رہے ہیں ان کی حکومت میںترقی کی شرح 5.8فیصد تھی آپ کی حکومت میںکم ہو کر 2.5فیصد کی سطح پر آ گئی ہے ،آپ کی حکومت میں ٹیکس ریو نیو کا خسارہ ساڑھے چار سو ارب ہو گیا ہے ۔

گزشتہ نو ماہ میں نوجوان جس برے حال، بیروزگاری سے گزر رہے ہیں اس کی بھی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے ٹھیک کہا کہ گزشتہ نو ماہ سے ملک کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے،عوام اللہ تعالی سے رو رو کے واپس پرانے پاکستان میں جانے کی دعا کررہے ہیں۔آپ کے سیاسی انتقام اور بغض کا یہ عالم ہے کہ کوئٹہ سانحہ کے شہیدوں کا ذکرتک نہیں کیا ۔

آپ نے شہدا ء کے گھر میں کھڑے ہوکر آپ سیاسی انتقام، بغض ،انا اور تکبر سے بھری تقریر کی اورشہیدوں کا ذکر نہ کرکے آپ نے ثابت کیا کہ آپ کو عوام اور ان کے درد کا کتنا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دائیں بائیں لوٹ مار کرنے والوں کا شاید ذکر کر رہے تھے،نو ماہ میں پاکستان کے قرض بڑھے، ملک غریب ہوا لیکن عمران صاحب، علیمہ باجی، جہانگیر ترین کی دولت اور جائیدادوں میں اضافہ ہوا،یہ کیسا کپتان ہے جو کہتا ہے مخالف ٹیم کی وجہ سے میں میچ ہار گیا ہوں،آپ میچ اس لئے ہار رہے ہیں کہ آپ نالائق ہیں اور دوسری ٹیم آپ سے بہتر اور لائق تھی۔

انہوںنے کہا کہ آپ کان کھول کر سن لیں کہ آپ کی حکومت اس قابل نہیں کہ اسے گرایا جائے، آپ کی حکومت ہر لحاظ سے گری ہوئی حکومت ہے، یہ حکومت کھڑے ہونے سے پہلے ہی گری ہوئی حکومت تھی،تقریر کے شروع سے آخر تک قوم کو ایک مسئلے کا حل نہ بتا سکے، نہ ہی کوئی ویژن اورنہ کوئی پلان بتا سکے،قوم کو نہیں بتایا کہ گھر کب شروع ہوں گے اور مکمل کب ہوں گے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو خبردار کررہی ہوں کہ گھروں کے نام پر قوم سے تاریخی فراڈ ہونے جارہا ہے، غریب ایک روپیہ نہ دیں،غریبوں کے پیسوں سے وزیراعظم عمران خان، جہانگیر ترین، علیمہ باجی اور انیل مسرت کے گھر بنیں گے۔عمران صاحب آپ ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھڈے کھود ملک کو لوٹ رہے ہیں،عمران صاحب آپ کے 60کروڑ کے اثاثے اربوں روپے مالیت کے کیسے ہو گئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات