اثاثے ظاہرکرنے کی نئی سکیم کو سہل اورسادہ بنایا جائے تاکہ آسانی سے سمجھ میں آسکے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی فیڈرل بورڈ کوہدایت

اتوار اپریل 17:25

اثاثے ظاہرکرنے کی نئی سکیم کو سہل اورسادہ بنایا جائے تاکہ آسانی سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات واقتصادی امور ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اثاثے ظاہرکرنے کی نئی مجوزہ سکیم کو سہل اورسادہ بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ سکیم آسانی سے سمجھ میں آسکیں اور اس کا نفاذبھی آسان رہے۔ انہوں نے یہ ہدایات اتوار کو یہاں اثاثة جات کی ڈکلیئریشن کیلئے نئی مجوزہ سکیم 2019 کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر نے اثاثة جات کی ڈکلیئریشن کیلئے نئی مجوزہ سکیم 2019 کا ایف بی آر کے اعلی حکام کے ساتھ مل کرجائزہ لیا۔ بات چیت میں اس سکیم کے مختلف پہلووں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ہدایت کی کہ اثاثے ظاہرکرنے کی نئی مجوزہ سکیم کو سہل اورسادہ بنایا جائے تاکہ یہ سکیم آسانی سے سمجھ میں آسکے اور اس کا نفاذبھی آسانی سے ہوسکے۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ ٹیکس کے نظام کا عملی اطلاق اوراس کے دائرہ کار میں توسیع اورمعیشت کو دستاویزی بنانا اس سکیم کا بنیادی مقصد ہونا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :