سری لنکا نے دھماکوں کے فارنزک کے لیے پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی

محکمہ صحت پنجاب دھماکوں میں ہلاک افراد کی شناخت کے لیے سری لنکا کی معاونت کے گا، ٹیم روانگی کے لیے تیار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار اپریل 17:44

سری لنکا نے دھماکوں کے فارنزک کے لیے پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) سری لنکا نے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے 8دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی شناخت کے لیے پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان دفترِ خارجہ سے شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سری لنکا کے وزیراعظم سے فون پر بات کی تھی اور کسی بھی قسم کی مدد کی پیش کش کی تھی جس کے بعد سری لنکا نے پاکستان حکومت سے دھماکوں کے فارنزک کے لیے مدد مانگ لی ہے جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب دھماکوں میں ہلاک افراد کی شناخت کے لیے سری لنکا کی معاونت کے گا۔

پنجاب محکمہ صحت کی ٹیم سری لنکا روانہ کی جا رہی ہے جو سری لنکن حکومت کی مدد کرے گی ۔یاد رہے کہ اتوار کے روز ایسٹر کے موقعہ پر کولمبو شہر کے 3گرجا گھروں اور 3ہوٹلوں میں دھمکے ہوئے تھے اور ان 6دھماکوں کے بعد شہر میں مزید 2دھماکے ہوئے، ان دھماکوں میں160افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 280سے زائد زخمی ہیں اس لیے مزد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ سری لنکا نے اس حوالے سے پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے اور پاکستان نے سری لنکا کی مدد کی اپیل پر محکمہ صحت کی ٹیم سری لنکا روانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔