Live Updates

نیب نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

یوسف بیگ مرزا پر 2 ارب روپے سے زائد خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ، رپورٹ

اتوار 21 اپریل 2019 18:00

نیب نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق نیب نے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، اس کے ساتھ ہی نیب نے یوسف بیگ مرزا کو بار بار ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے والی کمیٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

خیال رہے کہ نیب تحقیقات کررہا ہے کہ یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔دستاویزات کے مطابق یوسف بیگ مرزا پر 2 ارب روپے سے زائد خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جبکہ نیب نے 1998 اور 2014 کے درمیان یوسف بیگ مرزا کو دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات