Live Updates

وزیر اعظم کا معاشی ٹیم و وزراء کو مہنگائی کم کرنے کا ہدف

رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ، عوام کا احساس نہ کرنے والا نیا ہو یا پرانا وزیر کابینہ کا حصہ نہیں رہ گا عمران خان کی وزراء کو دوٹوک ہدایت

اتوار 21 اپریل 2019 20:00

وزیر اعظم کا معاشی ٹیم و وزراء کو مہنگائی کم کرنے کا ہدف
ٍاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم اور وزراء کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ، عوام کا احساس نہ کرنے والا وزیر چاہے نیا ہو یا پرانا کابینہ سے فارغ کر دیا جائیگا ۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے وزراء کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا ،دوران اجلاس وزیر اعظم نے مہنگائی میں غیر معمولی اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے معاشی ٹیم سمیت تمام وزراء کو مہنگائی کم کرنے کا ہدف دیتے ہوئے سخت ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا احساس نہ کرنے والا نیا یا پرانا وزیر کابینہ کا حصہ نہیں ہوگا اس کے علاوہ وزیر اعظم نے وزراء کو ملک میں غر بت کے خاتمے ، قانون کی حکمرانی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے سمیت اہم حکومتی اقدامات بھی ٹاک شوز میں بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات