ٹ* جنوبی افریقہ، چرچ کی دیوار منہدم میں ہونے سے 13 افراد ہلاک ،16 زخمی

اتوار 21 اپریل 2019 20:00

,جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) جنوبی افریقہ میں ایسٹر کی تقریب کے دوران چرچ کی دیوار گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن کے شمالی علاقے میں واقع پینٹا کوسٹل چرچ کی دیوار تیز ہوائوں کے جھکڑ کے باعث گر گئی ،جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔چرچ میں ایسٹر کی رسومات کی ادائیگی کے لیے سیکڑوں افراد جمع تھے اور اپنے مذہبی فریضے کے بعد موسم کی خرابی کے باعث درجنوں افراد گھر جانے کے بجائے چرچ میں ہی سو گئے تھے۔ دیوار انہی سوئے ہوئے افراد پر گری۔ اس علاقے میں تیز بارشوں اور طوفان کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔