آل ڈسپوزل نیو تعلقہ ایمپلائیز سکھر کے زیر اہتمام ڈسپوزل آپریٹرزکاتنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

=سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) آل ڈسپوزل نیو تعلقہ ایمپلائیز سکھر کے زیر اہتمام ڈسپوزل آپریٹروں کی بڑی تعداد نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے زیر قیادت نیاز جوگی،ثنائ اللہ برڑو ،شاہنواز ،اکبر،فضل اللہ ،پرویز و دیگر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کے عرصہ کئی سالوں سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ہماری گذشتہ نو نوماہ سے تنخواہ بند ہونے کی وجہ نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے میونسپل کارپوریشن کہتی ہے تم کو تنخواہ پبلک ہیلتھ دیگی جبکہ پبلک ہیلتھ والے کہتے ہیں میونسپل کارپوریشن دیگی ہم لوگ جائے تو جائے کہاں تنخواہ حصول کیلئے مئیر سکھر اور منتخب نمائندگان کے دفاتروں اور اورگھروں کے چکر لگا کر کرتھک گئے ہیں ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم ،وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا +ہے اور کہا ہے کے خدرا ہمارے حال پر رحم کھاتے ہوئے تنخواہ جاری کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

#