سودی نظام معیشت و کرپٹ قیادت سے نجات اور رجوع الی اللہ کے بغیر معاشی خوشحالی، ملکی ترقی اور قیام امن ناممکن ہے،محمد حسین محنتی

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

ؐکراچی/ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت و کرپٹ قیادت سے نجات اور رجوع الی اللہ کے بغیر معاشی خوشحالی، ملکی ترقی اور قیام امن ناممکن ہے، ملک زراعت تیل گیس سمیت وسائل سے مالامال اول مسئلہ دیانتدار قیادت کا فقدان، غیر منصفانہ تقسیم اور حرام خوری ہے۔

جماعت اسلامی خوشحال اور کرپشن فری پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مہنگائی سے لیکر بیرونی جارحیت تک ملکی حالات نے ثابت کردیاکہ چہروں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے، جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو موروثیت سے پاک اور حالات کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ ہمارے پاس ویڑن اور بے داغ و مخلص قیادت بھی ہے عبدالستار افغانی ، نعمت اللہ خان سے سراج الحق تک کی کارکردگی و کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو حافظ، راجو نظامانی، جھرک، مکلی، ٹھٹھہ اور گھارو میں دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ عوامی دعوتی و تنظیمی اجتماعات سے خطاب، سیاسی و سماجی رہنماو ٴں سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ضلعی امیر الطاف احمد ملاح، غلام شفیع سموں، احمد خان دل اور مقامی ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔

حکومتی حلقوں کی جانب سے جمہوری نظام میں صدارتی نظام کا شوشہ اعتراف شکست اور مسائل کو حل کرنے کی بجائے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ہے، صدارتی نظام فیل جمہوری سسٹم میں ہی ملک وقوم کے مسائل کا حل ہے، حکومت کا گھر کا سامان بیچنے کی بجائے گڈ گورننس کے ذریعے حالات میں بہتری لانے کی کوشش کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ دعوت دین کا کام امت کا اصل کام و مشن ہے، پاکستان کی بنیاد ہی قرآن وسنت ہے، اس کے علاہ اور کوئی نظام یہاں نہیں چل سکتا، جماعت اسلامی کی دعوت الی اللہ مہم امت کو بھولا ہواسبق یاد دلانا ہے اصلاح معاشرہ اور اسلامی پاکستان کے لے عوام ہماری اس مہم کا ساتھ دے _# 21-04-19/--180 #h# ×تعلیم اور تربیت لازم و ملزوم، اعلیٰ اخلاقی تربیت کے بغیر تعلیم بناؤ کے بجائے بگاڑ کا سبب بنتی ہے، ،حافظ نعیم الرحمن #h# ۸کراچی(آن لائن)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم اور تربیت لازم و ملزوم ہیں جبکہ اعلیٰ اخلاقی تربیت کے بغیر تعلیم بناؤ کے بجائے بگاڑ کا سبب بنتی ہے ہمیں نئی نسل کی تربیت ایسے خطوط پر کرنی ہوگی جس سے تیار ہونے والا اچھا طالب علم ،مثالی عالم ، بہترین حافظ بننے کے ساتھ اچھا داعی اور مسلمان بھی ہواورمعاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی و فحاشی کی روک تھام کے لیے جدوجہد کرسکے ۔

جامعة الامام نعمان بن ثابت ؒ اس حوالے سے نمایاں ہے کہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ عمدہ تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ میں ’’تقریب سعید ‘‘تکمیل حفظ قرآن و تقسیم و انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، نائب امیر ضلع سید احمد ، جامعة الاخوان کے مہتمم و جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میںجامعة الامام نعمان بن ثابت ؒ کے مدیر مولانا حبیب احمد حنفی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ جامعہ حنفیہ ملیر سعود آباد کے مہتمم مولانا یامین منصوری نے 25حفاظ کرام کی آمین کروائی۔ تقریب میں طالبات کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا تھا جس میں 8طالبات کی ناظرہ قرآن مجید کی تکمیل تقریب کی گئی ۔ اس موقع پر جامعة الاخوان میں شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالرؤف، محمد احمد قاری، مدیر جامعة الانصار مولانا فیصل عادل، مدیر جامعة الایمان مدثر حسین انصاری ، مدیر اقراء تفہیم القرآن مولانا فیصل عادل، مولانا فضل احد حنیف، عرفان عادل ، امین الدین دانش و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر طلبا ء نے تلاوت قرآن مجید،حمد ، نعت، احادیث ، تقریر (انگلش، اردو اور عربی )اور ٹیبلو بھی پیش کیے ۔تقریب میں حفاظ کرام طلباء اور مختلف شعبہ جا ت میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ اور میڈلزبھی تقسیم کیے گئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ طلبہ،والدین اور اساتذہ تعلیمی شعبے کے اہم ترین ستون ہیں ان میں سے جو بھی ستون کمزور ہوگا تو اس کا اثر پورے تعلیمی و تربیتی نظام پر پڑے گا۔

قرآن مجید سینوںمیں محفوظ کرنے کی سعاد ت حاصل کرنے والے طلبا ء مبارکباد کے مستحق ہیں اور اللہ کا ان پر خاص فضل ہے ان کے سینوں کو قرآن مجید سے منور کیا ۔ اٴْنہوں نے کہا کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی اگر بہتر خطوط پر تعلیم و تربیت کی جائے تو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج د نیا بھر میں دہشت گردی کا سبب بننے والے ممالک بھی مسلمانوں کو دہشت گردی کے طعنے دے رہے ہیں جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اوراتفاق پیدا کر کے ملک و قوم کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ جامعة الامام نعمان بن ثابت ؒ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ننھے منے بچوں کوقرآن مجیدکا حافظ بنایا ۔ رمضان المبارک کی آمد ہے ، یہ نزول قرآن کا مہینہ ہے ، یہ مہینہ روزے کی عبادت اور بے شمار فضیلتیں لے کرآرہا ہے ، اس ماہ مبارک کے شب و روز ایسے ہیں جس میں انسان اپنی خواہشات نفس کی تکمیل اپنے رب کی خاطر چھوڑ دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج شیطانی قوتیں یہ کہتی ہیں کہ ’’میرا جسم میری مرضی ‘‘لیکن رمضان کے بابرکت مہینے میں بندہ کہتا ہے کہ میرا جسم لیکن رب کی مرضی ، آج میڈیا کے ذریعے شیطانی ایجنڈاپورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن الحمد للہ پورے پاکستان کے مدارس 54لاکھ طلباء اس ایجنڈے کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے ۔