Live Updates

ج*تحریک انصاف اٹک کی صفوں میں منافقوں کا ٹولہ بیٹھا ہوا ہے، یوسف خٹک

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

۹کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک و ممبر ضلع کونسل یوسف خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اٹک کی صفوں میں گھس بیٹھیے اور منافقوں کا ٹولہ بیٹھا ہوا ہے جنہوںنے اپنی منافقانہ طرز سیاست سے تحریک انصاف ضلع اٹک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اس ٹولے کی کارستانیوں کے بارے میں مرکزی قیادت کو آگاہ کرونگا تاکہ ہماری صفوں میں چھپے ان منافقوں کو پارٹی سے نکال باہر کیا جاسکے ضلع کونسل کے اجلاس میں مجھ پر حملہ کروایا گیا جلد ہی تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے ضلع میں تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کروں گا۔

این اے 56کی سیٹ چھوڑنے کا مشورہ چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر نے عمران خان کو ملاقات میں دیا تھا ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے خاتمے کے بارے میں ممبر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی تھی قراردادپر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے نتیجہ میں تحریک انصاف میجر گروپ ارکان کی جانب سے مشتعل ہوکر اپنے اوپر ہونے والے حملے اور اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کیا یوسف خٹک نے کہا کہ میجر طاہر صادق کو کہا گیا تھا کہ این اے 55کی سیٹ چھوڑ دیں اور این اے 56اپنے پاس رہنے دیںلیکن انہوں نے مرکزی قیادت کی بات نہ مانتے ہوئے اپنی مرضی کی جس کا نقصان پارٹی کو اس علاقے کی ایک سیٹ کھونے کی صورت میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میجر طاہر صادق این اے 55چھوڑ دیتے تو آج منسٹر ہوتے۔انہوںنے کہا کہ حکومت بلدیاتی اداروں میں اصلاحات کررہی ہے نئے نظام کے تحت ممبران زیادہ بااختیار ہوں گے اور وہ عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا واقعہ سوچا سمجھا اور پہلے سے طے شدہ تھااور چیئر پرسن ایمان طاہر کے رویہ سے پتہ چلتا اس تمام واقعہ میں ان کی ایماء شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق کو تحریک انصاف میں لانے میں میر ا کردار تھا انہوںنے عمران خان سے وعدہ کیاتھا کہ وہ این اے 55کی سیٹ چھوڑ دیں گے لیکن انہوں نے بعد ازاں وعدہ خلافی کی جس کا نقصان پارٹی کو ہوا۔انہوںنے کہا کہ میری تمام تر وفاداریاں میری پارٹی اور عمران خان سے ہیں میں نے اپنی پارٹی کے لیے ایم پی اے اور وائس چیئر مین ضلع کونسل کی سیٹوں کی قربانی دی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے ممبر ضلع کونسل ملک ریاض الدین اعوان جو کہ ن لیگ کے منتخب کردہ ہیںکی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کی وجہ ممبران ضلع کونسل کو مس گائیڈ کرنا اور حقائق کے منافی بیان دینا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات