ژ*سیلاب متاثرین کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،حاجی محمد خان لہڑی

اتوار 21 اپریل 2019 20:20

?تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے حالیہ بارشوں اور کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے سے نصیرآباد میںبے پناہ نقصان ہوا ہے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل بھی مکمل تباہ ہوگئی ہے سیلاب متاثرین کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ان کے نقصانات کے مکمل ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف کے راشن اور ٹینٹ کی فراہمی کے عمل کو شروع کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب تمبو کے سیلاب ذدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر سیلاب متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ سیلابی ریلے نے میرے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں تمبو،باباکوٹ ،لانڈھی اور ربیع میں تباہی مچادی ہے نقصانات بہت زیادہ ہیں سیلاب متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہے اور ان کے مکمل نقصانات کامکمل سروے کرکے تمام نقصانات کاازالہ کرے گی بعدازاں حاجی محمد خان لہڑی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد کے سیلاب متاثرین کے لئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے فوری ریلیف کے لئے پی ڈی ایم اے کو احکامات جاری کردئے ہیں لوکل سطح پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی جانب سے سیلاب متاثرین میں ٹینٹ اور راشن کے تقسیم کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کے مکمل ازالے کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو متاثرہ علاقے کی مکمل سروے کرنے کی ہدایات جاری کردئے ہیں اور سیلاب متاثرین کے تمام نقصانات کا صوبائی حکومت ازالہ کرے گی ۔