ّ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا حلقہ انتخاب کوہلو میں یونین کونسل سفید کا دورہ

گ* محکمہ زرعی انجیئرنگ کی جانب سے جاری کام کا معائنہ ، زمینداروں سے مسائل سنے

اتوار 21 اپریل 2019 20:45

ٹ کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اس وقت اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورہ پر ہیں گزشتہ روز انہوں نے یونین کونسل سفید کا دورہ کیا جہاں پر قبائلی و سیاسی عمائدین، پارٹی ورکرز اور اہلیان سفید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر صوبائی وزیر فرداً فرداً لوگوں سے ملے، اس موقع پر انہوں نے سفید میں محکمہ زرعی انجیئرنگ کی جانب سے جاری کام کا معائنہ کیا اور زمینداروں سے ان کے مسائل سنے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ضلع کے دوردراز علاقوں کو جو ماضی میں بالکل نظر انداز کئے گئے ان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے صوبائی حکومت جام کمال کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کو تمام تر دستیاب سہولیات فراہم کرنے کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کوشاں ہیں،تعلیم اور صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں کوہلو کو ماڈل ڈسٹرکٹ بنانا ان کی اولین ترجیح ہے پورے ضلع میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا، مالدار اور زمیندار طبقہ کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،صوبائی وزیر نے سفید میں ہونے والے شادی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ میر خورشید مری، وڈیرہ بالو خان ،حاجی عبدالرحمن مری ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری ،انجینیئر عبدالعزیز بزدار ، میر جہانزیب مری،فیلڈ سپروائزر میر غلام قادر مری و دیگر قبائلی رہنما بھی موجود تھے۔