غ* موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے، زمرک خان اچکزئی

ح* صوبے میں جاری ترقیاتی عمل سے بلوچستان کے کہیں علاقے ترقیافتہ ہونگے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مختلف منصوبوں پر غور کیا جارہا ہے، اے این پی پر تنقید کرنے والے ہمیشہ شکست سے دوچار ہوئے،صوبائی وزیر زراعت

اتوار 21 اپریل 2019 20:45

aکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے صوبے میں جاری ترقیاتی عمل سے بلوچستان کے کہیں علاقے ترقیافتہ ہونگے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مختلف منصوبوں پر غور کیا جارہا ہے اے این پی پر تنقید کرنے والے ہمیشہ شکست سے دوچار ہوئے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو بھی سازش ہوگی ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے عوامی نیشنل پارٹی آج کی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک تاریخ رکھتی ہے باچا خان نے عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر پشتونوں کو جہالت کے راستے سے نکال کر علم کر راستے پر لایا تاکہ پشتون قوم تعلیم حاصل کر کے اپنے حقوق کیلئے ہمیشہ کمربستہ رہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے عوامی نیشنل پارٹی کبھی بھی اقتدار کی بھو کی جماعت نہیں رہی ہمیشہ با چا خان اور ولی خان کی نظریات کو لے کر عوام کے مسائل حل کئے اور آئندہ بھی عدم تشدد کے فلسفے کو اپنا کر صوبے کے محکوم اقوام کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ا عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میں جب بھی کامیابی حاصل کی ہے عوام کی جدوجہد سے کامیابی حاصل کی ہے ہم نے کبھی بھی اقتدار کے لئے الیکشن نہیں لڑا اگر الیکشن میں گئے ہے تو عوام کے حقوق کی خاطر میدان میں عمل گئے اور وہاں سے کامیابی حاصل کر کے ہمیشہ ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اپوزیشن میں ہو یا اقتدار میں ہم ہر حال میں عوام کے حقوق کے دفاع کرینگی15 سال سے عوام نے مجھ پر اعتماد کا جو اظہار کیا وہ میرے قابل فخر ہے ۔