۵ قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پشتون قوم مشکل حالت میں ہے،پشتون قومی جرگہ

۱ پشتون قوم کو تعلیم وشعور دینے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

اتوار 21 اپریل 2019 20:45

ت*کوئٹہ/مسلم باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) پشتون قومی جرگے کے کنونیئر نواب ایاز خان جوگیزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پشتون قوم مشکل حالت میں ہے اور پشتون قوم کو تعلیم وشعور دینے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا قبائلی تنازعات ختم ہونے کے بعد ہم دیگر مسائل کو بھی حل کرینگے جن مسائل سے ہم گزر رہے ہیں دشمن سازش کے تحت ہمیں قبائلی تنازعات میں پھنسا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں آج جن قبیلوں کے درمیان آج جو تنازعہ خوش اسلوبی سے ختم ہوا ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم باغ میں قبائلی تنازعہ کے خاتمے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا نواب ایاز خان جوگیزئی اور اصغر خان اچکزئی کی کوششوں سے چودہ سالہ پرانی تنازعہ جس کے نتیجے میں قتل ہوا تھا اس دیرینہ تنازعہ کو خیر و عافیت سے تصفیہ ہو گیااس موقع پر سردار محمد آصف سرگڑھ ،ملک امان اللہ مہترزئی،مولوی عبدالخالد ،فیض اللہ نورزئی،سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ان خاندانوں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

(جاری ہے)

کہ انہوں نے ہماری بات تسلیم کر کے شروشکر ہو گئے اور جنہوں نے اس فیصلے میں کوشش کی اللہ تعالی انکے عمروں میں برکت ڈالے اللہ تعالی ہمارا قوم میں ایسے افراد پیدا کرے جو دو مسلمانوں کے درمیان رنجشیں ختم کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت پشتون قوم ایک نازک دور سے گزررہے ہیں جس کا ادراک سب کو کرنا ہوگا جب تک ہم قبائلی تنازعات میں رہیں گے ہم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتے وقت تقاضا یہی ہے کہ ہم سب ان تنازعات کو ختم کرے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ جب تک ہم حالات سے نہیں نکلیں گے اس وقت تک جوجنگ پشتونوں پر مسلط کی ہے ان کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :