پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100بھارتی ماہی کوکراچی کی ملیر جیل سے رہا کردیاگیا

بھارتی ماہی گیروں کو (آج )واہگہ بارڈ ر پر پاکستان رینجرز کے حکام بھارتی سکیورٹی فورس کے حوالے کریں گے

اتوار 21 اپریل 2019 21:00

پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100بھارتی ماہی کوکراچی ..
لاہور /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100بھارتی ماہی گیروں کوکراچی کی ملیر جیل سے رہا کر دیاگیا ۔پاکستان کی جانب سے اب تک 200بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جاچکا ہے جبکہ29اپریل کو مزیدبھارتی ماہی گیروں اور سویلین شہریوں کو رہا کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر جیل سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو آج بروز (پیر ) کو واہگہ بارڈ ر پر پاکستان رینجرز کے حکام بھارتی سکیورٹی فورس کے حوالے کریں گے ۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت دو مراحل میں 200بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جاچکا ہے۔بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور ٹرین کے ذریعے لانے اور واہگہ بارڈر تک پہنچانے کے تمام تر اخراجات ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے ادا کئے گئے ہیں۔