چونڈکو ضلع خیرپور کی ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک نوجوان سے شادی کر لی

اتوار 21 اپریل 2019 22:05

چونڈکو ضلع خیرپور کی ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک نوجوان ..
میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) چونڈکو ضلع خیرپور کی ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایک نوجوان سے شادی کر لی،تفصیلات کے مطابق چونڈکو ضلع خیرپور میرس کے ہندو معراج اشوک کمار کی 22 سالہ لڑکی پریا نے اتوار کے روز درگاھ عالیہ بھرچونڈی شریف پھنچ کر پیر میاں محمد جاوید کے بدست اسلام قبول کرلیا،جس کے بعد اس کا اسلامی نام غلام عائشہ رکھا گیا بعد ازاں نومسلم غلام عائشہ نے اپنی رضامندی سے ایک نوجوان علی مراد چاکرانی سے شادی کرلی اس موقع پر نومسلم غلام عائشہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا ہے مجھ پر کوئی پابندی یا دبا نہیں اس نے کہا کہ مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دو غیر مسلم لڑکیاں درگاھ عالیہ بھرچونڈی شریف میں مسلمان ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :