پیپلزپارٹی بھٹوکی نہیں زر کی غلام جماعت ہو چکی، فردوس عاشق اعوان
پیپلزپارٹی دھڑے بندی کا شکار ہے، آمریت اورکرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے، آصف زرداری کے کنڈکٹ پرسوالیہ نشان آتا ہے۔ وفاقی مشیر اطلاعات ونشریات کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 22:36
(جاری ہے)
فردوس عاشق نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی میں تمام چیزیں درست ہورہی ہوتیں تو بہت سارے رہنماء پارٹی نہ چھوڑتے۔
آصف زرداری کے کنڈکٹ پرسوالیہ نشان آتا ہے۔ کرپشن کیخلاف جو ویژن عمران خان کا ہے اسی کوآگے بڑھائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جسے اپنی پارٹی سپورٹ نہیں کرتی اس کو پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کیوں بنائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چودھری نثار اگلے ہفتے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ چودھری نثار نے25 جولائی 2018 سے اب تک حلف نہیں اٹھایا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تو چودھری نثار وزارت اعلیٰ کے اہم امیدوار ہوں گے۔ مزید برآں مشیراطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی، پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے۔ معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی آمریت اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے۔ عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.