ش*ممبران سوسائٹی کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات ہیں،چوہدری عبدالمجید

سرمایہ کار فیصل ٹاؤن ، فیصل ہلز ،فیصل مارگلہ سٹی اور زیڈیم کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ی* 4 مئی کو فیصل مارگلہ سٹی کا تاریخی افتتاح ہو گا، ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں ؔتنویر حسین شاہ پراپرٹی کی دنیا کی چمکتے ہوئے ستارے اور عظیم انسان ہیں ان کے منصوبوں کی کامیابیوں کی میں ضمانت دیتا ہوں، چیف ایگزیکٹو زیڈیم انٹر نیشنل کا فیصل ٹاؤن میں میشم تیمار اکبر کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 21 اپریل 2019 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) ممبران سوسائٹی کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات ہیں سرمایہ کار فیصل ٹاؤن ، فیصل ہلز ،فیصل مارگلہ سٹی اور زیڈیم کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے 4 مئی کو فیصل مارگلہ سٹی کا تاریخی افتتاح ہو گا۔ ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں تنویر حسین شاہ پراپرٹی کی دنیا کی چمکتے ہوئے ستارے ہیں وہ ایک عظیم انسان ہیں ان کے منصوبوں کی کامیابیوں کی میں ضمانت دیتا ہوں میشم تیمار اکبر خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا فیصل مارگلہ ستی میں ایک بہت بڑی یونیورسٹی بنا رہے ہیں جس میں غریبوں کے بچوں کومفت تعلیم دی جائے گی میرے تمام منصوبوں میں نوجوان نسل کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فٹ بال گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ کرکٹ گراؤنڈ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں زیڈیم انٹر نیشنل کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عبدالمجید نے فیصل ٹاؤن میں میشم تیمار اکبر کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر اسلام آباد رئیل ایجنٹس و ایوی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید تنویر حسین شاہ پراپرٹی کی دنیا میںخدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ایمنسٹی سکیم سے پراپرٹی ڈیلرز کو فائدہ ہو گا زیڈیم کے تمام پروجیکٹ میںریکارڈ ترقیاتی کام ہوئیہیں آج فیصل ٹاؤن تعمیر و ترقی اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایف بی آر کے چند عناصر پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنویر ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو سید تنویر حسین شاہ نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید ہمارے محسن اورفخر ہیں اگر آج میں ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہوں تو اس کا کریڈٹ چوہدری عبدالمجید کو جاتا ہے جنہوں نے میری ہمیشہ حوصلہ افزائی کی میں چوہدری عبدالمجید سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب بھی ان کو ہماری ضرورت پڑے تو ہمیں صف اول میں پائیں گے میشم تیمارا اکبر آج بھی ہمارے دلوں پر راج کرتے ہیں میں چوہدری عبدالمجید مشکور ہوں جنہوں نے میرے چھوٹے بھائی کے نام پر کرکٹ گراؤنڈ کا نام رکھا ہے ممبران سوسائٹی چوہدری عبدالمجید کا ساتھ دیں وہ آپ کی تقدیر بدل دیں گے تقریب میں سردار طاہر محمود ، میاں مقبول احمد B-17ملٹی کے صدر سعد خان ، رانا محمد اکرم، راجہ امتیاز جالپ ، خان سلیم خان ، ملک قمر عباس ، حبیب عباسی، سید ثقلین عباسی، چوہدری ریاض نے بھی شرکت کی۔