yسینئرفوٹو جرنلسٹ فیصل محمودمیرٹیکسلا کے نزدیک ڈوب کر جاں بحق

اتوار 21 اپریل 2019 22:45

eاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) سینئرفوٹو جرنلسٹ فیصل محمودمیرٹیکسلا کے نزدیک ایک جھیل میںڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل محمود میر دوستوں کے ساتھ ٹیکسلا گئے تھے اور وہاں ایک مقامی جھیل میں تیراکی کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ فیصل میر کا فوٹو جرنلزم میں 17سال کا تجربہ تھا وہ آن لائن انٹر نیشنل نیوزنیٹ ورک اور برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کیلئے بھی کام کرچکے ہیں۔

مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بچیاں چھوڑی ہیں ۔ 21-04-19/--241 #h# ض*سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت فروزن میٹ پراڈکٹس کے لیبارٹری تجزیے کے نتائج جاری #/h# ؁لاہور (آن لائن)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت فروزن میٹ پراڈکٹس کے لیبارٹری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 7 کمپنیوں کے 115 پراڈکٹس کے نمونے لیے جس میں لیبارٹری تجزیے کے بعد 6 کمپنیوں کے 15 پراڈکٹس فوڈ سیفٹی کی بنیاد پر جبکہ 16 پراڈکٹس کوالٹی کی بنیاد پر فیل ہوئے جن کو جرمانہ اور اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروزن میٹ پراڈکٹس کے لیبارٹری تجزیے کے نتائج جاری کر دیے ہیں ۔ سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت 7 کمپنیوں کے 115 پراڈکٹس کے نمونے لیے گئے تھے۔لیبارٹری تجزیے میں 6 کمپنیوں کے 15 پراڈکٹس فوڈ سیفٹی کی بنیاد پر فیل ہوئے ہیں۔فیل ہونے والے برانڈز کے 3753 پیکٹس مارکیٹ سے اٹھوا دیے گئے ہیں۔فیل ہونیوالوں میںکے اینڈ اینز کے 2915، سیزن مے 544، من و سلوی کے 127 ، حمزہ فوڈز کے 164، نیٹ فوڈ کے 100 جبکہ سبروسو کے 3 پیکٹ مارکیٹ سے اٹھوا دیے گئے ۔

علاوہ ازیں16 پراڈکٹس کوالٹی کی بنیاد پر فیل ہوئے ہیںجن کو جرمانہ اور اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیل ہونے والے پراڈکٹس کی باقی تمام سپلائی فیکٹریوں میں ہی سیل کر دی گئی ہے ۔ اصلاح کا عمل مکمل اور سیمپل پاس ہونے تک فیل شدہ برانڈز کے پراڈکٹس کی سپلائی بھی مکمل بند کر دی گئی ہے۔تصحیح کرنے والے برانڈز کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔

ابتدائی طور پرمفاد عامہ کے تحت فیل ہونے والے برانڈز کی مکمل تفصیلات پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کوالٹی مسائل پر فیل ہونے والے پراڈکٹس انسانی استعمال کے لیے مضر نہیں تاہم بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔سیمپلنگ شیڈول 2019کے مطابق فروزن میٹ پراڈکٹس کے سال میں 2 دفعہ سیمپل لیے جائیں گے۔ فروزن میٹ پراڈکٹس کی سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے علاوہ سرپرائز چیکنگ بھی کی جائے گی۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں فروخت ہونے والی ہر قسم کی خوراک پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نظر ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہر لوکل اور برانڈڈ فوڈ کو سال میں متعدد بار چیک کیا جا تا ہے۔صوبہ بھر میںفوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کا مقصدعوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :