سینیٹر رحمان ملک کا امریکی ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے خبر پر نوٹس

ّ وزارت داخلہ، خارجہ و سی ڈی اے کو 48 گھنٹوں میں کمیٹی کو رپور ٹ پیش کرنے کا حکم

اتوار 21 اپریل 2019 23:20

سینیٹر رحمان ملک کا امریکی ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے خبر ..
ًاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکی ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے چلنے والی خبر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے احکاما ت جاری کئے ہیں کہ وزارت داخلہ، خارجہ و سی ڈی اے امریکہ ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے 48 گھنٹوں میں کمیٹی کو رپور ٹ پیش کرے۔ جاری بیان کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی ایمبسی کا اسلحہ ٹریننگ سنٹر اور فائررینج بنانا ایک نہایت حساس معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ اور خارجہ امریکی ٹریننگ سنٹر و فائر رینج بنانے پر کمیٹی کو اگلے اجلاس میں بریفنگ دے۔ سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ جن صحافی و چینلز پر امریکہ ایمبسی کا فائررینج بنانے کے حوالے سے خبر چلائی ہے سے کمیٹی کو ثبوت جمع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ کسی بھی ملک کو پاکستان کے قوانین کے منافی کسی بھی کام یا چیز کی اجازت نہیں دینگے۔ سی ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ لیٹر اور ڈیولپمنٹ شرائط کمیٹی کو جمع کرے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کیا وزارت داخلہ و خارجہ نے امریکی ایمبسی کو ٹریننگ و فائیرنگ رینج بنانے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے، تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کرے۔