Live Updates

ْوزیراعظم عمران خان غریب اور پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں،پوری قوم عمران خان سے کندھے سے کندھا ملا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار اداکرے، عمران خان ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے‘ مولانا فضل الرحمان ذہنی کرب اور پریشانی کا شکار ہیں، تحریک انصاف میں شامل لوگ پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے آئے ہیں، پیپلز پارٹی والے جعلی اکاؤنٹس کا حساب دیں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 اپریل 2019 23:50

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریب اور پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں،پوری قوم عمران خان سے کندھے سے کندھا ملا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار اداکرے، عمران خان ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے‘ مولانا فضل الرحمان ذہنی کرب اور پریشانی کا شکار ہیں، تحریک انصاف میں شامل لوگ پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے آئے ہیں، پیپلز پارٹی والے جعلی اکاؤنٹس کا حساب دیں۔

اتوار کوگوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمرہ کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،چور اور لٹیروں نے بدقسمتی سے اس شہر سے اکثریت حاصل کی،گوجرانوالہ کی عوام جفاکش اور محنتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہوزیراعظم عمران خان غریب اور پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولے نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا، عمران خان نے قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کاحساب لینا ہے،مایوس عناصر کو ایک دفعہ پھر مایوسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہعمران خان عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا کر سٹیٹس کو کا خاتمہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شہبازشریف کی طرح بدعنوانیاں نہیں کرتے،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب سے تبدیلی کا آغازکردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہپوری قوم عمران خان سے کندھے سے کندھا ملا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار اداکرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ گوجرانوالہ میں صحافیوں کے مسائل حل کریں گے،میڈیا کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ذہنی کرب اور پریشانی کا شکار ہیں،حکومت کسی قسم کی پریشانی کا شکار نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان سرکاری وسائل کے بغیر سڑکوں پرضرور آئیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے آپ کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے کوشاں ہے ،کمر درد کے شکار لندن کی سڑکوں پر پیدل گھوم رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل لوگ پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے آئے ہیں،پیپلز پارٹی والے جعلی اکاؤنٹس کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی چور اور لٹیرا آئین اور قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات