روس شمالی کوریا سربراہ اجلاس سے قبل جاپانی اور امریکی حکام کا تبادلہ خیال

پیر 22 اپریل 2019 10:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) روس شمالی کوریا سربراہ اجلاس سے قبل جاپان اور امریکا کے اعلیٰ حکام نے اتفاق کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے ممکنہ خاتمے کی جانب پیشرفت پر گہری نگاہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

جاپانی وزارتِ خارجہ کے شعبہ برائے ایشیا و بحرالکاہل امور کے سربراہ کینجی کاناسٴْوگی اور شمالی کوریا کے لیے خصوصی امریکی مندوب سٹیفن بیگن نے فون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اٴْن کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی پہلی سربراہ ملاقات کے بارے میں بات چیت کی۔دونوں حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا شمالی کوریا کے معاملے پر مل کر کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :