ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز،3کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

پیر 22 اپریل 2019 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ملک بھر میں پیر سے 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے،3کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو پروگرام کے حکام نے بتایاکہ 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پنجاب میں 2 کروڑ، سندھ میں 90 لاکھ ، خیبر پختونخوا میں 68 لاکھ اور بلوچستان میں 24 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیو پروگرام کے حکام نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ اور آذاد کشمیر میں 7 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ پشاور میں16 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔ انہوں نے تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور پولیو کی2 قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔ والدین کے تعاون سے ہمیشہ کیلئے پولیو کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔