شام سے عراق کے حوالے کئے گئے 4 داعشی دہشت گردوں کو سزائے موت

پیر 22 اپریل 2019 11:15

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) عراق کی ایک عدالت نے شام میں گرفتاری کے بعد بغداد کے حوالے کئے گئے 4 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کاحکم دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ان دہشت گردوں کو شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورسزگرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں عراق کے حوالے کر دیاتھا۔ عراق کی عدالتوں میں ایسے 900 دہشت گردوں کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان پر شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ تعلق کا الزام عائدکیاجاتا ہے۔عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الکرخ کی ایک فوجی داری عدالت نے داعش سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو شام اور عراق میں بے گناہ شہریوں کے قتل امن وامان تباہ کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں سزائے موت سنائی ہے۔واضح رہے کہ عراق کی عدالتوں کی طرف سے سزائے موت کے فیصلوں میں چار گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :