سمارٹ گرین تنظیم کی جانب سے "فناننس فار نان پروفیشنلز" کے عنوان سے ٹریننگ نشست کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2019 11:35

سمارٹ گرین تنظیم کی جانب سے "فناننس فار نان پروفیشنلز" کے عنوان سے ٹریننگ ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق) سمارٹ گرین تنظیم کی جانب سے "فناننس فار نان پروفیشنلز" کے عنوان سے ٹریننگ نشست کا اہتمام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت اور فناننس ٹریننر اعجاز احمد اعجاز نےمالیاتی امور پر سیر حاصل لیکچر دیا۔

(جاری ہے)



انہوں نے اپنے لیکچر میں روزمرہ کی زندگی میں اکاونٹنگ اور اسکے استعمال پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ بنیادی طور پر روزمرہ کی زندگی میں ہم اسکا کیسے بہترین استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹریننگ کا اہتمام سمارٹ گرین تنظیم کی جانب سے ایچ آر گروپ کے ہیڈ آفس میں کیا گیا تھا جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ٹریننگ کے معیار کو بے حد سراہا ۔ شرکاء نے سمارٹ گرین تنظیم اور ایچ آر گروپ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹریننگ کا اہم موقع فراہم کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی ٹریننگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔