قومی ٹیم جولائی میں ہونے والی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

پیر 22 اپریل 2019 12:02

قومی ٹیم جولائی میں ہونے والی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قومی ٹیم ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر عامر اقبال نے بتایاکہ چیمپین شپ رواں سال جولائی میں ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں 4 باصلاحیت کھلاڑیوں کوبھجوایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے 6 جونیئر کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کے لئے مصر بھجوایا ہے، ایونٹ کے لئے انہی کھلاریوں میں سے انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ پاکستان بھی اس ایونٹ کے لئے مستند کھلاڑیوں کو بھجوائے گا۔

متعلقہ عنوان :