رابرٹ ڈائونی جونیئر نے کرس ایونز کو 2کروڑ روپے کی گاڑی تحفے میں دے دی

پیر 22 اپریل 2019 12:09

رابرٹ ڈائونی جونیئر نے کرس ایونز کو 2کروڑ روپے کی گاڑی تحفے میں دے دی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈائونی جونیئر نے اپنے ساتھی اداکار کرس ایونز کوفلم ’’ایونجرز‘‘کی تھیم پر مبنی 2کروڑ روپے کی شیورلیٹ کیمارو تحفے میں دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق رابرٹ ڈائونی جونیئر نے 1967ء کے دور کی اس کار کا تھیم اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن کروایا ہے جس کے سٹیئرنگ ویل پر فلم ’’ایونجرز اینڈ گیم ‘‘ میں کرس ایونز کے کردار ’’کیپٹن امریکا ‘‘ کا نشان نمایاں ہے۔ اس کار کی لاگت 2لاکھ 75ہزار ڈالر یعنی 2کروڑ روپے ہے۔ فلم ’’ایونجرز اینڈ گیم ‘‘ 26اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :