Live Updates

سرائے نورنگ لکی مروت میں منشیات اور آئس نشے کے خلاف سیمینار اور آگہی واک

پیر 22 اپریل 2019 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضلعی حکومت انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے منشیات اور آئس نشے کے خلاف سرائے نورنگ لکی مروت میں سیمیناراورآگہی واک منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر،ضلعی ناظم ضلعی پولیس آفیسر لکی مروت عبدالحئی،اے اے سی نورنگ محمداسرارخان،تحصیل ناظم مولانااعزازاللہ،شمس اللہ خان ایڈووکیٹ،مولانابشیراحمدحقانی،نوابزادہ عبدالرحیم عرف مینی خان،تحصیل نائب ناظم حاجی سالارخان،قومی وطن پارٹی کے امیرزادہ خٹک،پی ٹی آئی کے اشفاق احمدنیازی اورملک دادخان،حاجی عظیم خان،حاجی جہانگیرخان اورجماعت اسلامی کے عبدالرزاق سمیت میڈیا نمائندوں اورطلبا نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ منشیات سے ایک فرد نہیں بلکہ پورا معاشرہ اس سے متاثرہوتا ہے ،ہمیں اپنے عوام کوہر صورت معاشرے کی اس برائی سے بچانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ منشیات کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے، آج ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ منشیات کے خلاف ہر سطح پر آوازاٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج نوجوان نسل آئس جیسے خطرناک نشے میں مبتلا ہورہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ،منشیات کے خلاف عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئے آگہی واک منعقد ہوئی جونورنگ ڈگری کالج سے شروع ہوکرختم نبوتؓ چوک پراختتام پذیرہوئی جس میں طلبا،سول سوسائٹی ،علما کرام اور دیگرافراد نے شرکت کی ۔شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف آگہی پیغامات درج تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات